منگلورو25/نومبر (ایس او نیوز)پانڈیشور پولیس اسٹیشن کے حدود میں واقع واز لین کے ایک گھر میں رسوئی گیس کا سلینڈر پھٹ گیا جس کی وجہ سے گدگ کے رہنے والے منجوناتھ(25سال) اور ریکھا(20سال) نامی دو افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق گیس سلینڈر میں لیکیج تھا۔ گھر کے کسی فرد نے الیکٹرک سوئچ آن کردیا تو اسپارک کی وجہ سے گیس سلینڈر میں دھماکہ ہوگیا۔ گھر کی کھڑکیوں کے شیشے کے ٹوٹنے کے علاوہ باہر کھڑی گئی کار کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پانڈیشور فائر اسٹیشن کے عملے نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔